لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےکولیکشن پوائنٹس کوکلیئرکرنےکاعمل تیزکردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوبلدیہ عظمی ٰ کی جانب سےنئی گاڑیوں کی سپردگی کےبعد پرائمری ویسٹ کلیکشن میں بھی تیزی آئی ہےجس کےبعد شہرمیں موجود عارضی کولیکشن پوائنٹس پرویسٹ کالوڈبڑھ گیا ہے۔جس کومتوازن رکھنے کے لیے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق پرائمری ویسٹ کولیکشن میں تیزی اور اضافے کے سبب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عارضی کولیکشن پوائنٹس پرویسٹ کلیئر کرنےکا عمل بھی تیزکردیا ہےاس مقصد کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے اسکندریہ عارضی کولیکشن پوائنٹ پر ورکنگ کا جائزہ لیا جبکہ شہر کے دیگر عارضی کولیکش پوائنٹس پر بھی نگرانی کے لیے دورہ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں شہر بھر کے عارضی کولیکشن پوائنٹس سے 11393ٹن کوڑا اٹھا لیا گیاسگیاں عارضی کولیکشن پوائنٹ سے1200ٹن، سکندریہ سے925ٹن،کماہاں 1200.83ٹن، ہانڈو عارضی کولیکشن پوائنٹ سے658ٹن ویسٹ،بھینی روڈ عارضی کولیکشن پوائنٹ سے1240.98ٹن،ویلنشیاء 1800،ہڈیارہ509،بھوپتیاں پوائنٹ سے708ٹن ویسٹ اٹھالیا گیا ہے جبکہ ساؤتھ آؤٹ فال کولیکشن پوائنٹ سے800ٹن،بھاٹی ٹرانسفر اسٹیشن سے900ٹن، جادا362،بارہ دری 362اور چائنہ سکیم کولیکشن پوائنٹ سے.68 725ٹن ویسٹ اٹھوایا گیا۔رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے سسٹم میں نئی مشینری آنے سے عملی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے عملی صلاحیت میں اضافے سے پرائمری ویسٹ کولیکشن میں بھی اضافہ ہوا جس سے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر لوڈ بڑھ گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترجیحی طور پر رہائشی علاقوں کے قریب عارضی کولیکشن پوائنٹس کو پہلے کلیئر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں