پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرسراج الحق کا رد عمل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل-پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کےستائےعوام پرایک اورظلم ہے۔حکومت آئی ایم ایف کےسامنےمکمل سرنگوں ہوچکی۔حکومت فی الفوراضافہ واپس لے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔جماعت اسلامی ہوش ربا مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک میں تیزی لائےگی-تین سالوں میں روپیہ اپنی نصف قدر کھو چکا-ڈالر کی بلند پرواز سے روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی-بے روزگار نوجوانوں کیساتھ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہو گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں