سماج دشمن عناصرکیخلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہٹڑی پولیس کی سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار, مضر صحت مین پوری،خام مال اوراسلحہ برآمدکرلیا-ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیرسدوزئی صاحب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے SHO ہٹڑی کامضرصحت مین پوری فروشوں و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-ڈی ایس پی چھلگری راحت علی زیدی کی سربراہی میں ایچ او سب انسپیکٹر محمد شہزاد جٹ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے سوئی گیس روڈ علی آباد کالونی قریب سے 2 مضر صحت مین پوری فروشوں بنام عابد مگسی اور عرفان علی بنگالی کو 2 عدد کٹے خام مال اور 300 تیار شدہ مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرلیا-ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا-157/2021 u/s 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019 ایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد شہزاد جٹ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مزید کاروائی کرتے ہوئے اسڑیٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم بنام شاہد ولد محمد ایوب رند کو 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز سمیت گرفتار کرلیا-گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں شہریوں سے لوٹ مار, قیمتی اشیاء چھینے اور دیگر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے-ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا-156/2021 u/s 23-A S.A.A گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں