بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں گیس کی قلت پر اظہارِ تشویش

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، گیس کے بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک وقت کے کھانے کے لیے در بدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بر وقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج ملک میں توانائی کا بحران نہ ہوتا۔ گیس مہنگی کر کے بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔ حکومتی نا اہلی کے سبب آج صنعتیں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں