ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں۔

پی ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے ورکرز اجلاس میں چیئرمین مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مایوسی کا شکار ہیں، ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر عوام نے امید کا دامن چھوڑ دیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بول کر سب اچھا ہے کا نعرہ لگایا، ظالم حکمرانوں کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں