سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنیکی ہدایت کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں جومہنگائی کا عالم ہے ہر کوئی پریشان ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر کمشنرکراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل عرفان عزیزایڈووکیٹ نے بتایا کہ کراچی میں 140سے150روپےلیٹردودھ فروخت ہورہاہے، عدالت نے 4ہفتےمیں قیمت کےتعین کا حکم دیا تھا، قیمتوں کے تعین سےمتعلق عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ نے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں جومہنگائی کاعالم ہےہرکوئی پریشان ہے، آپ کو معلوم ہے چارےکی کیا قیمت ہے؟ ہر چیز کے روز نئے نرخ ہوتے ہیں، ہر طبقے کے لوگ پریشان ہیں تو وکیل کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین کرنا ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے۔کمشنر کراچی نےعدالت میں رپورٹ جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ منافع خوروں کےخلاف کارروائی جاری ہے، دودھ کی قیمتوں کاتعین کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرزسےاجلاس کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں