ملک کے کئی شہروں میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک کے کئی شہروں میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ۔ کرشنگ سیزن شروع ہونے سے لاہور میں چینی 95 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو تک دستیاب ہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی تھی کئی شہروں میں چینی فی کلو کے ریٹ میں فرق دیکھنے میں آرہا تھا لیکن کرشنگ سیزن شروع ہونے سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں