شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ،عوام پریشان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، نارتھ کراچی، سر سید ٹاون الیون سی ٹو، یو پی موڑصدر، لیاری، گارڈن، کھارادر، کیماڑی، محمود آباد میں گیس غائب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں