دودھ کی قیمتوں میں اضافہ،کمشنرکراچی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کا معاملہ،کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی-کراچی میں اس وقت 140 سے 150 روپے فروخت ہورہا ہے-عدالت نے چار ہفتوں میں قیمتوں کے تعین کا حکم دیا تھا، تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا-ملک جو مہنگائی کا عالم ہے ہر کوئی پریشان ہے-آپکو معلوم ہے چارے کی کیا قیمت ہے-ہر چیز روز نئے نرخ ہوتے ہیں، ہر طبقے کے لوگ پریشان ہیں-قیمتوں کا تعین کرنا ایڈمنسٹریشن کی زمہ داری ہے-کمشنر کراچی نے رپورٹ جمع کرادی-منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے-دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئی اجلاس کرچکے ہیں-24 نومبر کو مزید اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس ہوگا-2310 منافع خوروں پر 1 ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے-عدالت کی منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری کرکھنے کی ہدایت -عدالت نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں