سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا-مکان مالک طارق فیصل کی جانب سے دیت کی رقم دینےسےانکارکردیا-ورثاسےگذشتہ ملاقات میں مکان مالک اور فیکٹری مالک نےدیت کی ادایئگی پرآمادگی ظاہر کی تھی-دیت کی رقم کا 60 فیصد فیکٹری مالک جبکہ 40 فیصد مکان مالک نے ادا کرنا تھا-دیت کی رقم اب صرف فیکٹری مالک علی حسن مہتا ادا کریں گے-دیت کی ادایئگی کے لئے نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا-فیکٹری مالک کی جانب سے لواحقین کو آج 10 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا-باقی کی رقم 3 سال کے اندر اقساط میں دیں جائیں گی-مجموعی طور پر 72 چیک عدالت میں جمع کروائے جائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں