بارہویں جماعت (پری میڈیکل) کے نتائج کا اعلان ہو گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 22 ہزار 219 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جب کہ 21 ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔انٹر بورڈ کے مطابق امتحانات میں 20 ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے، جب کہ کامیابی کا تناسب 94.02 فی صد رہا-

اپنا تبصرہ بھیجیں