وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کے 34نئے کیسزسامنے آگئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی دارلحکومت میں اومی کرون کے 34 نئےکیسز سامنے آگئے ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کیسزمیں تیزیسے اضافہ کورونا کی نئی لہر کا عندیہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کورون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹرزعیم نے کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ 24 گھنٹےمیں اومی کرون کے 34نئےکیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اب تک 175اومی کرون کیسزسامنے آچکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے109 کیسزسامنے آئے ہیں، کیسزمیں تیزی سے اضافہ کورونا کی نئی لہر کا عندیہ ہے، ٹیمیں کونٹیکٹ ٹریسنگ اورٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔ڈاکٹرزعیم نے مزید کہا کہ وباسےبچاو کا حل ویکسی نیشن، ایس او پیزپرعملدرآمد ہے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل بڑھ رہے ہیں ، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں