اسپتالوں اور میڈیکل اداروں کو اومیکرون سے متعلق ہدایات جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب میں امیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسپتالوں اورمیڈیکل اداروں کو اومیکرون سےمتعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسپتالوں اورمیڈیکل اداروں کو اومیکرون سےمتعلق ہدایات جاری کردی گئیں ، سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاوید نے کہا ہے کہ لاہور، فیصل آباد ،راولپنڈی میں امیکرون تیزی سےپھیل رہاہے، تمام ٹیچنگ اسپتال،میڈیکل ادارے ایس اوپیزپرعملدرآمدکروائیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ،ڈاکٹراحمدجاوید کا کہنا تھا کہ مریضوں،اٹینڈنٹس ،اسٹاف کی ویکسی نیشن ، اسپتالوں میں ادویات، بیڈز،آکسیجن کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔گذشتہ روز کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا اعلان کیا تھا، چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈورڈ گروپ کے سربراہ پروفیسر محمود شوکت کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے پیش نظر اسپتالوں میں انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں