ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان کی زیرصدارت سول لائنز ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے پولیس افسران متحرک رہیں۔ آرگنائزڈ کرائم کی خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سول لائنز ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس پی سول لائنزرضا صفدر کاظمی،سرکل افسران، ایس ایچ اوز میٹنگ میں موجودمیں موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سول لائنز ڈویژن کی ماہِ دسمبر کے انسدادِ کرائم کاروائیوں کا جائزہ لیا۔عابد خان نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شالیمارانسپکٹر طاہر اکرام،ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر آصف جبار،ایس ایچ اوقلعہ گجرسنگھ انسپکٹر مسعودالرحمان،ایس ایچ اوسول لائنزانسپکٹر بابر اشرف،ایس ایچ او ریس کورس سب انسپکٹر رضا عباس،ایس ایچ او گڑھی شاہوسب انسپکٹر زبیر احمدکو شوکاز نوٹسزجبکہ ایس ایچ او اولڈ انارکلی انسپکٹر محمد سجاد بٹ اورایس ایچ او لٹن روڈانسپکٹر مجاہد حسین کے خلا ف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ، ڈی ایس پی ریس کورس کووضاحتی لیٹر زبھی جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ پولیس افسران ون فائیو کالز پر بلاتاخیر رسپانڈ کریں۔غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔ اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیاجائے، سیف سٹی اتھارٹیز کی خدمات لیں۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او گجر پورہ محمد افضل کو تعریفی سندکا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں