موسم کی خرابی، پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)موسم کے شدید سلسلے کے باعث پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں-کراچی تا لاہور پی کے 302، ابوظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 اسلام آباد اتر گئیں-متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا-پی آئی اے نے بسوں کیلئے انتظامات شروع کر دیے-لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور تا کراچی، پی کے 9759 لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئی ہیں-پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے-موسم کی خرابی کے پیش نظر مسافروں سے التماس ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرلیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں