مری میں برفباری،ہنگامی صورتحال کے باعث سیاحوں کے داخلے پرپابندی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملک کے سیاحتی مقام مری میں برفباری اور ہنگامی صورتحال کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔مری میں برفباری کےساتھ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سوا لاکھ گاڑیاں شہر میں داخل ہوگئيں جس کے باعث شدید رش اور سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق ‏مری میں مسلسل برفباری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں