مصروف شاہراہ پرسمندری شیرکی آمد،شہریوں نےہمدردی کی مثال قائم کردی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی شہریوں نےمصروف شاہراہ پربھٹکنےوالے سمندری شیر کو تیز رفتار ٹریفک سے بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔امریکی ریاست کیلیفورنیامیں پیش آئےواقعےکی تصاویرمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دو ڈرائیوروں کو مصروف ہائی وے پر ٹریفک کنٹرول کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ سمندری شیر کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔سمندری شیر کی مدد کرنے والے ایک ڈرائیور کو میڈیا کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا کی مصروف شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک انہوں نے سڑک پر عجیب سی چیز دیکھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نے کہا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ سمندری شیر اتنی مصروف شاہراہ پر کیسے پہنچ گیا۔امریکی شہریوں نے گاڑیاں روک کر سمندری شیر کو سڑک پار کروائی اور ٹریفک کو کنٹرول کیا تاکہ سمندری مخلوق کو کوئی اذیت نہ پہنچے۔سڑک پار ہونے کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے سمندری شیر کو ریسکیو کرکے بحفاظت سمندر میں چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں