مظالم کی بدترین مثال “گوانتاناموبے جیل” اقوام متحدہ بھی بول پڑا

گوانتا ناموبے(ایچ آرای ڈبلیو)جیل کے 20 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے ماہرین کے گروپ نے واشگنٹن پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے اس مقام کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد غیر جانبدار ماہرین نے اس امر پر تشویش ظاہر کی ہے کہ نائن الیون کے بعد کیوبا کے جزیرے پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قائم کی گئی فوجی جیل تاحال فعال ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا کہ دس جنوری 2002 کو امریکی نیوی کی جانب سے قائم کی گئی یہ جیل بدنامی میں کوئی ثانی نہیں رکھتی اور واشنگٹن کے قانون کی حکمرانی کے عزم پر ایک “داغ” جیسی ہے۔ایک بیان میں ماہرین نے کہا کہ ایک ایسی حکومت جو انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرتی ہو اس کی جانب سے 20 برس تک لوگوں کو بغیر ٹرائل کے حراستی مرکز میں رکھنا جہاں تشدد اور غیرانسانی سلوک ہوتا ہو ناقابل قبول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں