متحدہ عرب امارات نے 3 سالہ مدت کیلئے نئے ویزے کا اعلان کردیا

ابوظبی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے 3 سالہ مدت کے لئے نئے ویزے کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فری لانس کام کے لئے ٹیلنٹ پاس ‘ لائسنس کا اجرا کیا ہے، نئے فری لانس لائسنس کے ساتھ 3 سالہ دبئی ویزا دیا جائے گا، نیا لائسنس دنیا بھر میں خصوصی مہارت رکھنے والے افراد کے لئے دستیاب ہونگے، جس کا مقصد میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔دبئی ایئرپورٹ فری زون نے دبئی کلچر اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ نئے اقدام کو آسان بنایا جا سکے ، یہ معاہدہ لائسنسوں، ویزوں اور دیگر خدمات پر کارروائی کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کا فریم ورک تیار کرتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں