کفیل نے گھریلوملازمہ کوقیمتی تحائف دیکرسوشل میڈیاصارفین کا دل جیت لیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی کفیل نےگھریلوملازمہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے قیمتی تحائف دیکر کر سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔خلیجی ریاست باالخصوص سعودی عرب میں ملازمت کےلیے کسی کفیل یعنی اسپانسر کا ہونا بہت ضروری ہے،جوغیرملکی ملازمین کو اسپانسر کرتے ہیں جن سے متعلق سختی اور ظلم کی داستانیں بھی سننے کو ملتی ہیں۔لیکن سارے کفیل ایسے نہیں ہوتے کچھ کفیل اپنے ملازمین کا بہت زیادہ خیال بھی رکھتے ہیں جن کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتی ہے ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیت پر وائرل ہوئی ہے جس میں سعودی خاندان نے اپنی غیرملکی ملازمہ کو قیمتی تحائف دیکرورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ گھر کے دروازے سے داخل ہوئی تو میز پر تحائف کا بڑا ڈبہ رکھا دیکھ کر حیران ہوئی اور پھر خوشی سے رونے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں