شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سوڈان کے امن و اتحاد و سالمیت میں معاون ہر اقدام کی تائید و حمایت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سوڈان کے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کے حق میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔کابینہ نے ان عزائم کا اظہار منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ورچول اجلاس کے دوران کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں- مملکت نے سوڈان سے متعلق اقوام متحدہ کے انیشیٹو کی تائید و حمایت کا اعادہ کیا۔اس ہفتے کے دوران سعودی عرب اور دوست و برادر ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتائج پر مشتمل رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔بتایا گیا کہ ملاقاتوں اور مذاکرات کا ہدف برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے رشتوں کو وسعت دینا، دو طرفہ تعلقات کو نئی جہتیں دینا، فروغ دینا اور مشترکہ مفادات میں معاون طور طریقے اختیار کرنا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں