امریکا میں برفانی طوفان، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

نیویارک (ایچ آراین ڈبلیو) امریکا میں برفانی طوفان، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ، جنوب مشرقی حصوں میں 9 انچ سے زیادہ برف پڑی جبکہ برفانی طوفان رات 8 بجے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نزدیکی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی حصوں میں 9 انچ سے زیادہ برف پڑی جبکہ برفانی طوفان رات 8 بجے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ گرسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں