کوروناکے گزشتہ دو سال کے دوران دنیاکے 10امیرترین افراد کی دولت دُگنی

لندن (ایچ آراین ڈبلیو) کوروناکے گزشتہ دو سال کے دوران دنیاکے 10امیرترین افراد کی دولت دُگنی ہوگئی۔

دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی کنفیڈریشن اوکسفیم Oxfam کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 تک امیر ترین افراد کی دولت 7کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15کھرب ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس دوران دنیا بھر میں عدم مساوات کے باعث نا صرف غربت بڑھی بلکہ ہر چار سیکنڈ میں ایک موت بھی واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں