سعودی حکومت شہریوں کوبہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت اپنے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں عوام کو سستی بجلی اور پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے اپنے اجلاس میں بجلی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو رعایت دینے کے لیے بلوں کےنرخوں میں نظرثانی کی جائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوریٰ کونسل نے اس امر کی جانب بجلی کمپنی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کے نرخوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کو مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔اس کے علاوہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کےحوالےسےجامع منصوبہ بندی مرتب کرتےہوئےمقامی سطح پر اس پروگرام میں اہل افراد کو موقع دیا جائے۔شوریٰ کونسل کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مذکورہ اہل افراد اس میدان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کریں جس سے سعودی بجلی کمپنی کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں