وزیراعظم کا این سی او سی کی قیادت اور ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بہترین حکمت عملی وضع کرنے اور جامع ویکسی نیشن کی مدد سے عالمی وبا کرونا کے خلاف کامیابیاں سمیٹنے والے ادارے این سی او سی کو وزیراعظم عمران خان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ختم کیا جارہا ہے، اس موقع پر این سی او سی کی قیادت اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی وبا کرونا کے دوران لگائی جانے والی پابندیوں کے دوران این سی او سی کی خدمات قابل تعریف رہیں، این سی او سی نے قومی اتحاد سے وبا کا کامیابی سے سامنا کیا اور عالمی اداروں نےپاکستان کی بہترین حکمت عملی کااعتراف کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے جو اقدامات کیے گئے تھے انہیں دنیا بھر میں خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں