پردے کےپیچھےبیٹھ کرکام کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب کاانٹرویو

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا، مشکل صورتحال میں خوداستعفیٰ پیش نہ کرتاتو وہ اپناحق ادا نہ کر سکتے، یہی کوشش کی کہ قربانی دینی ہے تو سب سے پہلے میں تیار ہوں، یہاں تو پل پل حالات تبدیل ہو رہے ہیںم مگر سیاست میں ایساہوتا ہےایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیر اعظم کو ایک میٹنگ میں کہا وہ جوفیصلہ کرینگے میں عمل کروں گا، عمران خان کہیں گے بیٹھ جائیں تو ہم سیاست میں نظر نہیں آئیں گے، جو پارٹی فیصلہ کرے گی جہاں کہے گی میں حاضر ہوں۔بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں عہدے لینے کا شوق نہیں رکھتا اور نہ ہی کبھی وزارت اعلیٰ کی خواہش ظاہر کی، اب جو پارٹی فیصلہ کرے گی جہاں کہے گی میں حاضر ہوں۔پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی نے میرے خلاف بات کی یا کچھ کہا تو مجھےکسی سے کوئی گلہ نہیں، چاہتا تو دستخط سے انہیں نکال بھی سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا جو کہتے ہیں کہ مائنس بزدار! ان کی گاڑی پر جھنڈا میرے دستخط سے ہی لگا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ہر کسی کا اپنا مزاج ہے میرا مزاج نہیں کہ میں بدتمیزی کروں، میں مختلف ہوں، میری عادت ہے کہ میں خاموشی سے پردے کے پیچھے بیٹھ کر کام کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں