پی ٹی آئی سے ناراض3 گروپوں کا مشترکہ اجلاس

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے3گروپوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں فاروڈ بلاک بنائے جانے کے حوالے سے غور خوص کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھینہ، علیم خان اور ترین گروپ کے رہنماؤں کا مشترکہ غیر رسمی اجلاس ہوا ہے، جس میں اراکین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ پنجاب میں کس کا ساتھ دینا ہے ؟ اس کا فیصلہ کیا جائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ن اور ق لیگ بھی ان تینوں گروپوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور اسی سلسلے میں تینوں گروپس کی مشترکہ لائحہ عمل کے لئے غیر رسمی مشاورت ہوئی۔اس کے علاوہ تینوں گروپس کے علیحدہ اپنے اپنے مشاورتی اجلاس بھی آج ہوں گے جس میں پنجاب میں وزیر اعلیٰ کیلئے مشترکہ فیصلے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ علیم خان گروپ گزشتہ روز ہی پرویز الہٰی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے، علیم خان گروپ کے ترجمان اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک بن بھی پائے گا یا نہیں اس حوالے سے اہم مشاورت آج بھی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں