اوکاڑہ یونیورسٹی اور غازی یونیورسٹی کے مابین تحقیقی اشتراک کا معاہدہ

اوکاڑہ (ایچ آراین ڈبلیو) اوکاڑہ یونیورسٹی اور غازی یونیورسٹی کے مابین تعلیم اور تحقیق کے مختلف شعبہ جات میں اشتراک کا معاہدہ ہوا ۔ معاہدے پہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد واجد اور غازی یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات میں موجود زووالوجی کے شعبہ جات کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں پائے جانے والے فوسلز کی تلاش اور ان پہ تحقیق کےلیے ایک مشترکہ مہم کا آغاز کریں گے۔ اس تحقیق سے حاصل ہونے فوسلز سے اوکاڑہ یونیورسٹی میں ایک میوزیم بنایا جائے گا۔ معاہدے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے پروفیسر واجد نے بتایا کہ دونوں یونیورسٹیاں مختلف شعبہ جات میں تحقیق کو فروغ دینے کےلیے کام کریں گی اور اس سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے طلباہ صحرا میں پانی کے ذخائر اور جنگلی حیات پہ بھی تحقیق کریں گے۔ پروفیسر واجد کےبطور وائس چانسلر تعینات ہونے کے بعد اوکاڑہ یونیورسٹی کا یہ تیسرا معاہدہ ہے۔ اس سے پہلے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان اور نیشنل سکلزیونیورسٹی اسلام آباد کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں