غیرملکیوں‌کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ضمانت منسوخ‌ہونے پر گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملے میں‌اہم پیشرفت ہوئی ہے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا.ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا.ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا.
گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا.
ملزم نے افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کئے.
سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں