ضلع کیماڑی پولیس نے کٹو گوٹھ موچکو سے چھالیہ و گٹکا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ضلع کیماڑی پولیس نے کٹو گوٹھ موچکو کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 18 من سے زائد گٹکا ماوا و چھالیہ ترسیل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران چھالیہ و گٹکا ماوا سے لوڈ کار پکڑی گئی۔
کار سے 60 عدد بورے وزنی 720 کلو چھالیہ اور 10 تھیلے (200 پڑیاں) گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
کاروائی چوکی انچارج موچکو جہانگیر موسیٰ نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔