نیو کراچی سیکٹر 5جی میں کارروائی، مفرور ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا مفرور اشتہاری ملزمان کہ خلاف گھیرا تنگ . نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانےکی حدود بمقام صبا چورنگی نزد سیکٹر 5جی مین روڈ پر کارروائی. مفرور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا. گرفتار ملزم کی شناخت ناصر عرف شیرا ولد شمعون کہ نام سے ہوئی.
گرفتار ملزم تھانہ NKIA کہ مقدمہ الزام نمبر 137/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا.
گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں برآمد کرلی گئیں.
ملزم کے خلاف بر آمدہ پسٹل کا مقدمہ الزام299/2024 نمبر بجرم دفعہ23(1)A درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا.