ضلع وسطی SBCA میں عامر کمال جعفری اور اس کے گرگوں کا نیا کارنامہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع وسطی میں عامر کمال جعفری اور اس کے گرگوں کی جانب سے تعمیراتی قوانین کا جنازہ پڑھانے کا سلسلہ جاری، نارتھ کراچی سیکٹر الیون ایل پلاٹ نمبر L634اورL635 پر رہائشی پلاٹ پر کمرشل دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہے، علاقہ مکینوں کی تمام تر شکایتیں ردی کی ٹوکری میں ڈال کر اس کے عوض نوٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، واضح‌ رہے گزشتہ روز ہیومن اینڈ سول رائٹس ایکٹوسٹ ندیم احمد جمال نے ضلع وسطی میں ہونے والی 111 غیرقانونی تعمیرات کے خلاف اوپن انکوائری کے لئے اینٹی کرپشن میں درخواست و ریکارڈ جمع کرایا تھا، لیکن صد افسوس ضلع وسطی میں روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی تعمیرات سامنے آ رہی ہیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خون آشام بھیڑئے شہر قائد کا انفرا اسٹرکچر اس حد تک برباد کرنے پر تلے ہیں‌ کہ ان کی خواہش ہے کراچی کو کنکریٹ‌ کے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جائے لیکن ہمارے پاس مال کا سلسلہ نہ رکے، ایچ آراین ڈبلیو نے ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ سے اس سلسلے میں قانونی موقف معلوم کیا تو انہوں نے بتایا کہ رہائشی پلاٹ اور وہ بھی L کٹیگری کا کسی بھی صورت میں کمرشل نہیں‌ ہو سکتا تاوقتیکہ وہ بائی برتھ کمرشل نہ ہو اور اگر یہ پلاٹس واقعی رہائشی ہیں تو ان پر قانونی طور پر دکانیں نہیں بنا ئی سکتی ہاں ایس بی سی اے کے رشوت خور کے قانون میں ایسا ممکن ہے- انہوں نے کہا کہ 111 پلاٹس کی لسٹ دینے کے بعد وہ دوبارہ سے مزید سیکڑوں پلاٹوں پر ہونے والی تعمیرات کا ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں اور اس کی سنچری بھی مکمل کر کے اس کے خلاف اینٹی کرپشن و نیب کو مواد فراہم کر دیا جائے گا-