فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت پر مریم نواز کا نوٹس

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ مریم نواز نے اس واقعے کی تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ مریم نواز نے پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکامی پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا ہے کہ تفریح کے لیے کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔