ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بڑی کاروائی

سرگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بڑی کاروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں سلانوالی سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ٹریول ایجنسی کے نام غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 24 عدد پاسپورٹ ، 03 عدد مہریں، سفری دستاویزات بشمول جعلی ویزہ برآمد ہوئے، ملزمان سے 4 عدد موبائل فون ، 2 کمپیوٹر اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوئے، ملزمان سے 4 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے اور 19700 روپے کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے، ملزمان ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے، ملزمان بغیر لائسنس پرائز بانڈ کی خریدو فروخت میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے