ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف حب ریور روڑ پر کامیاب کاروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف حب ریور روڑ پر کامیاب کاروائیاں۔ براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی دو پسنجر بسوں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد۔ پکڑی گئی بسوں سے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ، انجن آئل، الیکٹرانک آئٹمز اور فوڈ آئٹمز برآمد ہوئے۔ اسمگلنگ میں ملوث عبداللہ، احمد شاہ، داد محمد، عبدالروف، اشفاق اور اکرم نامی 6 ملزمان گرفتار۔ برآمدہ سامان میں 955 عدد ڈنڈے سگریٹ، 5 عدد ڈرم انجن آئل اور 15 عدد کارٹن مختلف آئٹمز شامل ہیں۔ کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی سب انسپکٹر رفیع اللہ آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائیں۔ برآمدہ مال و گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔