دم دبا کے بھاگا، پی ای سی ایچ ایس میں بھاری پیکیجز بے نقاب ہونے کے بعد آصف شیخ نے اپنا تبادلہ کرالیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ‌وائیڈ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایسٹ‌ ون کا کرپشن کمانڈر آصف شیخ کے بھاری پیکیجز بے نقاب ہونے کے بعد موصوف دم دبا کے بھاگ نکلے، واضح رہے کہ ایچ آراین ڈبلیو نے طارق روڈ‌ پلاٹ‌ نمبر 207-اے پر 500 مربع گز کے دوپلاٹوں پر بننے والے کمرشل پروجیکٹ اور پلاٹ نمبر C-551- سے 555 تک 5 پلاٹوں پر بننے والے شاپنگ مال اور بال روم سے متعلق خبریں پوسٹ کی تھیں اس کے علاوہ بھی کراچی یونین سوسائٹیز میں ہونے والے غیرقانونی تعمیرات کا بھانڈہ پھوڑا تھا جس پر ایس بی آئی آصف شیخ نے وہاں سے دوڑ‌لگا دی ہے اور آج اپنا ٹرانسفر کرا لیا ہے ان کی جگہ اسکیم 33 سے ایس بی آئی ابریز احمد ابڑو کو یہاں تعینات کیا گیا ہے، ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ آصف شیخ نے جان بوجھ کر پوسٹنگ نہیں لی ہے لیکن وہ اب بھی ڈی فیکٹو کی حیثیت سے ان علاقوں کے معاملات دیکھیں گے- اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں‌ بھی افسران کی اکھاڑ‌ پچھاڑ‌کا سلسلہ جاری ہے، طارق مگسی کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں نگراں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ‌ ڈائریکٹر عدیل قریشی کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زرخیز علاقے اسکیم 33 میں نگراں ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے- علاوہ ازیں بدرالدین داؤد پوتا کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں‌نگراں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا چارج سونپا گیا ہے- ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں‌ ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کام کرنے والے ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال کی شکایت پر اینٹی کرپشن میں انکوائری چل رہی ہے اس لئے کوئی بھی افسر وہاں زیادہ عرصہ وہاں قیام نہیں‌ کرپاتا تاکہ ان غیرقانونی تعمیرات کا ملبہ اس کے سر پر نہ آپڑے،