ایف بی ایریا میں بلاک 2اور8، تیسرے غیرقانونی فلورزکی بھرمار، عامرکمال جعفری شتربےمہار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رمضان المبارک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر اور اس رشوت خور اسٹاف نے رحمت کے بجائے رشوت بنا دیا، جا بجا غیرقانونی فلورز کی تعمیر کا بازار گرم، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کا سودا کرنے والے مال بٹورنے میں سرگرم، تفصیلات کے مطابق پلاٹ‌ نمبر R-1866 بلاک 2 فیڈرل بی ایریا چوتھی غیرقانونی منزل کی تعمیر، جبکہ اس سے قبل G+3 کی بلڈنگ بھی غیرقانونی پورشن پر تعمیر شدہ ہے- پلاٹ‌ نمبر R-1062 بلاک 2 فیڈرل بی ایریا میں پرانی غیرقانونی G+2 پورشن بلڈنگ میں تیسرے فلور کی غیرقانونی تعمیر، پلاٹ نمبر R-333 بلاک 2 فیڈرل بی ایریا میں تیسری غیرقانونی منزل، پلاٹ نمبر R-861 بلاک 2 ایف بی ایریا میں تیسری غیرقانونی منزل کی تعمیر، پلاٹ نمبر R-679، پلاٹ نمبر R-1059 ، R-1288 بلاک 2 ایف بی ایریا اور پلاٹ نمبر R-476, R-223, R-536 بلاک 8 میں تیسری غیرقانونی منزل کی تعمیر جاری ہے اور عامر کمال کی جعفری کی تجوری بھاری ہے، واضح رہے کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کام کرنے والے ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعمیر ہونے والی 111 غیرقانونی عمارتوں کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹبلشمینٹ میں‌ درخواست جمع کرائی ہوئی ہے اور اب موجودہ غیرقانونی تعمیرات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے جسے اس انکوائری میں‌ شامل کرایا جائے گا اور غیرقانونی تعمیرات کرانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا-