وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو بارشوں سے متاثرہ مقامات پر امداد پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو بارشوں سے متاثرہ مقامات پر امدادی سامان پہنچانے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے بجلی شعبے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بارشیں ہورہی ہیں جس سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں اضافہ ہوگا لیکن کافی جانی نقصان بھی ہوا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر صوبوں کے ساتھ رابطے کریں اور مل کر متاثرہ مقامات پر امدادی سامان پہنچایا جائے۔