پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 18 اپریل سے موسلا دھار بارشیں برسانے والا نیا نظام آنے کو تیار ہے، یہ نیا نظام 18 تا 21 اپریل پنجاب کے مختلف ڈویژن میں بارشیں برسائے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ طوفانی بارشوں کے ساتھ طوفان بادوباراں کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔