ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کے نئے آفس کا افتتاح

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کے نئے آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد زون عبدالحمید بھٹو کی جانب سے منتقل کئے گئے آفس کا افتتاح کیا گیا۔ کمپوزیٹ سرکل لاڑکانہ کے آفس کو پی بی سی بلڈنگ واگن روڈ منتقل کیا گیا۔ سرکل کی منتقلی سے سائلین اپنی شکایات بروقت درج کروا سکیں گے۔عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہری شکایت درج کروانے کے لئے نئے آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔