ایم کیو ایم کے گورنر کامران ٹیسوری ہیں ہم نے کوئی نام نہیں دیا نہ زیر غور ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے اور آخری حق بھی۔ ایک نجی چینل سے ٹیلفونک گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر کامران ٹیسوری ہیں اور ان کے علاوہ ایم کیو ایم نے کوئی نام نہیں دیا نہ زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی بندر بانٹ میں سندھ کی گورنر شپ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن اس سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دی اور اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کے لیے زیر گردش رہا۔