ممکنہ برساتوں کے پیش نظرمئیرحیدرآباد کی مختلف محکموں کو ہدایات

حیدرآباد (ایچ آر این ڈبلیو) مئیر حیدرآباد کاشف شورونے مزید ممکنہ برساتوں کے پیش نظرایچ ڈی اےواسا ۔سولڈویسٹ منیجمنٹ حیدرآباد کے زمدارافسران اور میونسپل کمشنر حیدرآباد کو مختلف علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے تمام ممکنہ برساتوں کے حوالےسےنالے۔نالیوں ۔اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے احکامات جاری کیے مئیر حیدرآباد نے کہا کہ واسا افسران حیدرآباد کی عوام کو تکلیفات سےبچانےاور برسات کے دوران پمپنگ اسٹیشنوں کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بجلی کی بندش پر ڈیزل آئل فراہم کرکےچلانےکی ہدایت کی اور میں خودبھی وزٹ کر کے کام کا جائزہ لوں گا۔مئیرحییدراباد تمام شعبہ جات اپنی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر اور تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا مئیر حیدرآباد نے شعبئہ ہیلتھ میونسپل کارپوریشن کے زمدارافسران اور ٹائونزمیونسپل کمشنر کواپنے اپنے ٹائونئز کا وزٹ کرکے صفائی ستھرائی۔نالے۔نالیوں۔ کے سیوریج کے پانی اور برسات میں جگہ جگہ جمع ہو جانے والے پانی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن کو حیدرآباد میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے علاقوں کے فوری وزٹ کرنے کی ھدایت کی ۔میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے میئر حیدرآباد کاشف شوروکے احکاماتِ پر حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور ممکنہ برساتوں کے حوالےسے صورتحال کا جائزہ لیا۔میونسپل کمشنر نے پمپنگ اسٹیشنوں کادورہ کر کے پمپنگ اسٹیشنوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایت جاری کیں ۔میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے شعبئہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ برساتوں کے پیش نظر اپنے شعب جات میں تیاریاں مکمل کر لیں اور کہیں بھی سڑکوں ۔چوراہوں ۔محلوں یا گلیوں میں برسات کا پانی جمع نہ ہو نےدیا جائے۔سولڈ ویسٹ کا عملہ برسات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مین شاہراہوں فٹ پاتھوں گلیوں اور محلوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ فوری طور پر گاربیج لٹنگ کےکاموں کو تیز کیا جائے تاکہ کچرا کنڈیوں میں کچرا جمع نہ ہو کیونکہ برسات کے موسم میں کچرا کنڈیوں پر کچرا برسات کے پانی سے بھیگ جانے کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہو تے ہیں میئر حیدرآباد کے احکامات پر حیدرآباد کی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ حیدرآباد کے عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے ۔۔