چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ہمراہ میٹنگ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ہمراہ یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔علاقے کی صورتحال پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی شکایت سیورج کی ابتر صورتحال اور جگہ جگہ واٹر لائنوں کی لیکیج سے پریشان یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں نے عوامی شکایت سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کو آگاہ کیا اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس ای این اور عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر چیئرمین گلبر گ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ واٹر اور سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے زیادہ تر مسائل درپیش آتے ہیں مگر وقتا فوقتا ادارے کی جانب سے ڈیسلٹنگ سے لائنوں کو کلیئر کر دیا جاتا ہے اور گلبرگ ٹاؤن نے اپنے بجٹ میں سیوریج کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے اور واٹر کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس سے مختلف جگہوں پر لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے تاکہ واٹر بورڈ کی جانب سے فنڈ کے نہ ہونے کا رونا کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے حالانکہ واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی ذمہ داری ہماری ذمہ میں نہیں آتی مگر ہمارا منشور تھا کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اور عوام کو مشکلات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے اس میٹنگ کا مقصد یو سی چیئرمین اور واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے ڈیپارٹمنٹ کے کورڈینیشن کو مضبوط ہو، تاکہ عوامی شکایت کا ازالہ بروقت ممکن ہو سکے۔اس موقع پر تمام یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین، (X.E.N) واٹر ارشدرشید، (X.E.N) سیوریج، نہال دانش اور دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔