ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کا تھانہ گلشن معمار کا سرپرائز وزٹ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آج مورخہ 17 اپریل 2024 بروز بدھ ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ گلشن معمار کا سرپرائز وزٹ کیا- ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے SHO اور HM اور ڈیوٹی افسر کے دفاتر کا معائنہ کیا- ڈی آئی جی پی صاحب کو ایس ایچ او گلشن معمار نے تھانے کی حدود سے متعلق نقشے کی مدد سے مکمل بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی پی صاحب نے تھانہ کے وزٹ کے دوران کوت, لاک اپ، مال خانے، اسلحہ ایمونیشن کو چیک کیا- ڈی آئی جی پی صاحب نے ہدایت دیں کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں ہونے والے جرائم پر مکمل قابو پائیں۔ ڈی آئی جی پی صاحب نے “پینڈنگ کیسز” کے ریکارڈ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ہر شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی آئی جی پی صاحب نے تھانہ کے انٹیلیجنس سیکشن، اسٹریٹ کریمنلز اور دیگر دفتری رکارڈ کو بھی چیک کیا۔ ڈی آئی جی صاحب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس سیکشن علاقے میں حساس ایشوز کے بارے میں ایک مکمل فائل بنائیں اور ہر فائل کے شروع میں ایشو کے متعلق ایک واضع سمری بنا کر فائل میں لگائیں- ڈی آئی جی صاحب نے تھانہ کے SIO سے ان کے زیر تفتیش کیسز کی بابت معلومات حاصل کی اور ہدایت جاری کیں کہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کریں تاکہ تفتیش میں مزید بہتری لائی جا سکے- ڈی آئ جی صاحب نے ملزمان کی ہسٹری شیٹ اور دیگر ریکارڈ کو مکمل/اپڈیٹ رکھنے کی ہدایت دی- ڈی آئی جی صاحب نے پیٹرولنگ پلان کی بابت معلومات حاصل کیں اور کہا کہ پیٹرولنگ پلان پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے موثر انداز میں پوائنٹس کے مطابق پیٹرولنگ کریں۔ ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کے وزٹ پر SSP صاحب ڈسٹرکٹ ویسٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔