دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر دوکان کے مالک کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سلینڈر کی دوکان پر دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر دوکان کے مالک کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نیو کراچی سیکٹر 6B صدیق آباد قبرستان کے پاس سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد عرف نورا ولد نذر محمد اور ماجد عرف فرید ولد محمد کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور نقد رقم برآمد،گرفتار ملزمان نور محمد اور ماجد اپنے تیسرے ساتھی رضوان کے ساتھ مورخہ 29 جنوری کو نیو کراچی سیکٹر 11G میں ایک LPG سلینڈر کی شاپ پر ڈکیتی کرنے داخل ہوئے تھے،دورانِ ڈکیتی دوکان کے مالک تاج محمد کی مزاحمت پر ملزمان نے اسکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، ملزمان دوکان کے مالک تاج محمد کا پسٹل 9mm چھین کر فرار ہوگئے تھے،واردات کا مقدمہ 90/2024 جرم دفعہ 392/397/302/34 ت پ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا تھا،دوکان کے اندر نور محمد اور ناجد داخل ہوئے تھے جبکہ مالک تاج محمد مزاحمت پر گولی ملزم نور محمد نے چلائی جبکہ رضوان دوکان کے باہر موٹر سائیکل پر تھا، گرفتار ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت دوسرے ڈسٹرکٹ میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 273/24 اور 274/24 آرمز ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے

ملزم نور محمد ولد نظر محمد
1۔مقدمہ الزام نمبر 361/2017جرم دفعہ A/381 تھانہ سائٹ اے ایسٹ
2۔مقدمہ الزام نمبر 361/2017جرم دفعہ A/381 تھانہ سائٹ اے ایسٹ
3۔مقدمہ الزام نمبر 90/2024جرم دفعہ392/397/302/24 تھانہ نیو کراچی انڈسٹر یل ایریا
4.مقدمہ الزام نمبر 121/19 جرم دفعہ 395 ت پ تھانہ ٹنڈوالہ یار
5..مقدمہ الزام نمبر 27/19 جرم دفعہ 395 ت پ تھانہ ٹنڈویوسف
6..مقدمہ الزام نمبر 16/19 جرم دفعہ 353/324 ت پ تھانہ ایئرپورٹ حیدرآباد
ملزم محمد ماجد ولد محمد
1۔مقدمہ الزام نمبر 119/2019جرم دفعہ 392/24تھانہ سھراب گوٹھ
2۔مقدمہ الزام نمبر 120/2019جرم دفعہ 23(1)تھانہ Aسھراب گوٹھ
3۔مقدمہ الزام نمبر 479/2021جرم دفعہ 6/9-c تھانہ کالا کوٹ
4۔ مقدمہ الزام نمبر 269/2022جرم دفعہ 23(1)ا تھانہ کالا کوٹ
5۔مقدمہ الزام نمبر 90/2024جرم دفعہ 397/392/302/24 تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
6۔مقدمہ الزام نمبر 274/2024جرم دفعہ 23(1)A تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا