تھانہ سعودآباد پولیس کا گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سعودآباد پولیس کا گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپہ، ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ سعودآباد پولیس نے بڑی مقدار میں 100 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا،: تمباکو مکسچر، پیکنگ مٹریل، کیمیکل اور گٹکے کا دیگر سامان بھی برآمد کیا، سعودآباد شادمان ٹاٶن کے علاقے میں گھر کے اندر گٹکا ماوا تیار کیا جارہا تھا، حسن سردار کے مطابق پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا تیار کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کرکے سعودآباد اور ملیر سٹی کے کیبنوں پر سپلاٸی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت مسعود خان اور ہاشم کے نام سے ہوٸی، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سعودآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے-