صفدر خان باغی کی ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کی رہائشں گاہ امد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی اپنے وفد کے ساتھ آمد۔ سندھ کے صوبائی صدر طارق حسن نے مسلم لیگ خیبر پختوخواہ کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان صفدر خان باغی اور دیگر رہنماوں سے اپنی رہائشں گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ق لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت شاہ خلجی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ لیبر ونگ سندھ کے صدر عبد القیوم خان۔ اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی اور دیگر نے صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی کا پرتپاک استقبال کیا اور صوبہ سندھ کی روایتی اجرک انکو پہنائی۔ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن و صوبائی معزز عہدیداران اور صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے مشترکہ طور مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین اور انکے دونوں پسران فیڈرل منسٹر چوہدری سالک حسین اور پنجاب وزیر تجارت چوہدری شافع حسین پر قائدین صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا اور عزم کیا کہ سب ملکر مسلم لیگ ق کے لئیے اپنی بے لوث خدمات جاری رکھیں گے۔ صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے مسلم لیگ ق سندھ کے صوبائی صدر طارق حسن ،سینئر نائب صدر نعمت شاہ خلجی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ لیبر ونگ سندھ کے صدر عبد القیوم خان اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی کی جانب سے پرخلوص مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔