خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش،4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل

راولپنڈی ٰ(ایچ آراین ڈبلیو) خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش،4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل، راولپنڈی میں خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کوجنم دیا۔ نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اورماں مکمل طور پر تندرست ہیں۔