عدالت کا بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ‏احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں،عدالت کا بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں، عدالت کا بشری بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے دو روز میں کروانے کا حکم دے دیا، جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا، جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی ۔ عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی