کورنگی ابراہیم حیدری میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا

کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) کورنگی ابراہیم حیدری میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، ملزم عمران نے انتہائی سفاکانہ ترقے سے نوجوان بیوی کو قتل کر دیا، ملزم بیوی سعیدہ کو میرے گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ،خاتون کے والد نے بتایا کہ ملزم نے کہا کہ سعیدہ نے خود کشی کی ہے، میری بیٹی کا سر پھٹا ہوا ہے اور ٹانگیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں، ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ، میری بیٹی کو ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی جو انتقال کر گئیں تھی، انہوں نے اپیل کی کہ ملزم کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے